پاک سری لنکا آخری میچ،سابق کھلاڑی قومی ترانے کا احترام بھول گئے

image

لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے آخری ٹی ٹونٹی میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی قومی ترانے کا احترام کرنا بھول گئے اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اس میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب پاکستانی قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر وقار یونس ،بین الاقومی کمنٹر رمیز راجہ اور سابق بلے باز بازید قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے۔

یاد رہے اس وقت ہزاروں کی تعداد میںتماشائی ، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی قومی ترانے کے احترام میں کھڑے تھے،اس کے علاوہ گراونڈ میں موجود بھارتی چینلز کے کیمرہ مین بھی قومی ترانے کے احترام کھڑے ہوئے۔یاد رہے یہ تینوں کھلاڑی اس وقت گراونڈ کے اندر لگی کرسیوں پر براجمان تھے اور یہ منظر گراونڈ میں موجود ہزاروں افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.