شیل پاکستان کی جانب سے فیصل آباد میں صارفین کے لیے ٹیکنالوجی سیمنار کا انعقاد

image
کراچی،03 نومبر،2017 : شیل پاکستان نے باری لبریکینٹس (شیل کے بااختیار ڈسٹری بیوٹرز) کے تعاون سے فیصل آباد میں اپنے صارفین کے لیے ٹیکنالوجی سیمنار منعقد کیا۔ اس سیینار کے انعقاد کا مقصد شیل کی مصنوعات میں شامل کی گئی جدید ترین خوبیوں اور صارفین کے لیے ان کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

سیمنار میں فیصل آباد اور اس کے اطراف میں قائم ممتاز صنعتوں کے ٹیکنکل اور کمرشل عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیل لبریکینٹس کی قیادت نے ٹوٹل کاسٹ آف اونرشپ پرزوردیتے ہوئے صنعتوں کے لیے تیار کیے جانے والے لبریکینٹس میں تیاری کے دوران خوبیوں میں اضافے پر بات چیت کی اور بتایا کہ کس طرح یہ پروڈکٹس کسی امتیاز کے بغیر پیداواری مراحل کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیل لبریکٹنس کے بزنس منیجر، ہارون رشید نے کہا،’’شیل میں ، ہم سمجھتے ہیں کہ وسیع رینج والے ہمارے لبریکینٹس تمام اقسام کی صنعتوں میں کارکردگی میں اضافے اور تیاری کے مراحل میں تحفظ کی غرض سے اہم کردار ادا کریں گے۔ شیل اپنی مصنوعات کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے تاکہ صارفین کی نئی اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکے۔

شیل کے نمائندے نے شیل Jenbacher GE شراکت کے بار ے میں بھی بتایا کہ یہ اتحاد کس طرح مقامی صنعتوں کے لیے راستہ ہموار کر سکتا ہے تاکہ وہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی ویلیو چین پروڈکٹس میں مزید اضافہ کر سکیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.