کے الیکٹرک نے روزی گوٹھ سرجانی ٹاون میں بجلی کی فراہمی مزید بہتر بنادی

image
کے الیکٹرک نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں چھ پی ایم ٹیز سمیت دیگر ضروری انفراسٹرکچر نصب کر کے 400گھروں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔حال ہی میں بجلی کی فراہمی مزیدبہتر بنانے کے موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں سمیت کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس سے قبل روزی گوٹھ کے علاقے میں کنڈوں کی تعداد اوربجلی چوری کی شرح بہت زیادہ تھی جو اطراف کے علاقوں میں فالٹس اور ٹرپنگ کے باعث بنتے تھے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے صارفین کو کم قیمت کنکشنوں کے ذریعے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو بھی مزیدبہتر بنایا گیا ہے ۔اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ روزی گوٹھ کے علاقے میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ پرعلاقے کے مکینوں کے تعاون سے 66ملین روپے لاگت آئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق،’’ہمارا مقصد بجلی کی چوری کے خاتمے کے ساتھ اپنے کسٹمرز کے لیے قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے جس سے ہمیں کراچی کو لوڈ شیڈ فری بنانے کے ویژن کو حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم علاقے کے لوگوں کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون
سے یہ پروجیکٹ وقت پرمکمل ہوا۔‘‘

تقریب کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیم نے پروجیکٹ پر مؤثرعمل درآمد کے لیے روزی گوٹھ کے مکینوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کے الیکٹرک نے متعدد دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی پروجیکٹس کامیابی سے مکمل کیے ہیں جن میں قلندرآباد، مغل ہزارہ گوٹھ، جونیجو ٹاؤن اور چشتی نگر کے علاقے شامل ہیں۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.