امريکي قونصل جنرل گريس شيلٹن کي تاريخي ورون ديو مندر کي بحالي پر منعقدہ تقريب ميں شرکت

image
کراچي: قونصل جنرل گريس شيلٹن نے منوڑا ميں ہندوؤں کے تاريخي ورون ديو مندر کي بحالي کا کام مکمل ہونے پر منعقدہ تقريب ميں شرکت کي۔ انھوں نے امريکي حکومت کي مدد سے چلنے والے پروجيکٹ کے ذريعے اس مندر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے پر سندھایکسپلوریشناینڈایڈونچرسوسائٹی (SEAS)کو سراہا۔

امريکي قونصل جنرل نے اس پروجيکٹ ميں سيز تنظيم، پاکستان نيوي،کراچي پورٹ ٹرسٹ، منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ، کراچي کنٹونمونٹ بورڈ، حکومت پاکستان اور مقامي آبادي کے مضبوط روابط اور تعاون کي بھي تعريف کي۔

شری ورون دیو مندر کے تحفظ کا پروجیکٹ سندھ میں دوسرا اور پاکستان میں 19واں پروجیکٹ ہے جس کے لیے امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (اے ایف سی پی) سے مالی مدد دی جارہی ہے۔ یہ تاریخی مندر ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق سمندروں کے دیوتا ورون سے منسوب ہے اورخیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان میں ورون دیو کے نام پر قائم واحد مندر ہے۔ مرطوب ہواؤں نے مندر کے ڈھانچے اور اس پر بنی نازک نقاشی کو نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے مندر کی عمارت اور بنیادیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔ امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت ڈھائی لاکھ ڈالر کی امداد سے سیز تنظیم نے مندر کی بحالی کا کام عالمی معیار کے مطابق اور ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ ’’یہ منصوبہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کا عکاس ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ مل کر کام کرکے ہم کس طرح پاکستان کی وسیع اور متنوع مذہبی تاریخ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔ ورون دیو مندر کی بحالی سندھ کے متنوع ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم و احترام کا مظہر ہے۔‘‘

ثقافتی ورثے کے تحفظ کا یہ منصوبہ پاکستان کے وسیع ثقافتی ورثے اور مذہبی و ثقافتی تنوع کے تحفظ کے لیے امریکی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.