ہوا وے کا پاکستان میں سب سے پہلا ایکسپرینس سٹور کا افتتاح

image
کراچی میں واقعہ یہ ایکسپرینس سٹور ہواوے کا ملک میں سب سے بڑا اور جدید ترین سیلز اور سروس سینٹر ہے جو لوگوں کوتمام تر سہولیات فراہم کریگا

ہوا وے نے پاکستان میں اپنے سب سے پہلے ایکسپیرینس سٹور کا افتتاح کر دیا ۔ کراچی میں واقعہ یہ ایکسپرینس سٹور ہواوے کا ملک میں سب سے بڑا اور جدید ترین سیلز اور سروس سینٹر ہے۔اس آؤٹ لیٹ کے ذریعے،لوگ ہوا وے کا ایک منفرد تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

ہوا وے ایکسپیرینس سٹور اماں ٹاور، صدر میں کھولا گیا ہے جو کہ کراچی میں موبائل کی خریداری کا مرکز ہے۔ اس سٹور پر جدید ترین سہولیات موجود ہیں جہاں لوگ ہوا وے کے سمارٹ فونز کا خریداری سے پہلے معائنہ کر سکتے ہیں جبکہ بعد از فروخت خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سینٹر میں ہوا وے کی ٹیم لوگوں کو ہوا وے کی قابل ذکر مصنوعات اور اسیسریز کے بارے میں رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

پاکستان میں ہوا وے کی توسیع کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے جنرل منیجر بلیو کنگ نے کہا کہ" ہم ہوا وے کے پہلے اور سب سے بڑے ایکسپیرینس سٹور پر ملک بھر سے لوگوں کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ یہ سٹور، لوگوں کی ہواوے کے لیے بڑھتی ہوئی محبت کی ترجمانی کرتاہے کیونکہ ہواوے تمام صارفین کو سمارٹ فون کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ ایکسپرینس سٹور لوگوں کے لئے ایک شاندار جگہ ہے جہاں وہ ہماری جدید ترین ڈیوائسز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں"۔

ہوا وے کو پاکستان سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس نے اسے ملک کا سب سے مقبول برانڈ بنا دیا ہے۔GfK کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017ء کے مہینے میں (200 امریکی ڈالر سے 300 امریکی ڈالر) کے درمیانی رینج کے دیگر سمارٹ فون برانڈز میں ہوا وے میٹ 10 لائٹ سب سے اوپر ہے۔

پاکستان میں اپنے صارفین کے زبردست ردعمل کو سراہتے ہوئے ہوا وے اپنے بڑھتے ہوئے آؤٹ لیٹ کے نیٹ ورک کے ذریعے بعد از فروخت سروس اور سپورٹ کے ساتھ اپنی انتہائی جدید مصنوعات کی ملک بھر میں دستیابی کو یقینی بنانے کی جانب کوشاں ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.