یوایس پاکستان وومنز کونسل اور امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام ‘‘خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہترین کارپوریٹ طرز عمل’’ کے موضوع پر سیمینار

image
کراچی (26 مارچ 2018ء): امریکن بزنس کونسل اور یوایس پاکستان وومنز کونسل کے ارکان اینگرو فاؤنڈیشن، پیپسی کو اور اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز گلوبل کے زیراہتمام خواتین کی بھرتیوں اور انھیں ملازمت پر برقرار رکھنے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

قائم مقام قونصل جنرل جان وارنر نے سیمینار کے 60 سے زیادہ شرکا کو خوش آمدید کہا۔ شرکا میں ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن، امریکن بزنس کونسل اور پاکستان کے نمایاں مالیاتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

قائم مقام قونصل جنرل جان وارنر کا کہنا تھا کہ "اس سیمینار کا مقصد کام کرنے والی خواتین کی کامیابیوں کو یقینی بنانے کے ثمرات کو اجاگر کرنا اور یہ واضح کرنا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے کمپنیوں کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے۔"

یوایس پاکستان وومنز کونسل خواتین کے لیے تعلیم، ملازمت اور کاروباری مواقع کے ذریعے تجارتی شعبے میں ان کی شرکت بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ 2012ء میں قائم کی گئی یہ کونسل تجارتی شعبے میں تنوع اور خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے نمایاں کوششیں کررہی ہے۔

یوایس پی ڈبلیو سی کے اس وقت پاکستان میں 8 کارپوریٹ ارکان ہیں جن میں کوکاکولا، اینگرو، جنرل الیکٹرک، پیپسی کو، پراکٹر اینڈ گیمبل، اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز گلوبل اور ٹی آر جی شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں خواتین کو ملازمت، انٹرن شپ اور رہنمائی فراہم کرکے انھیں بااختیار بنانے اور اس کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے عزم میں پاکستان وومنز کونسل کے شانہ بشانہ ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.