کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2018-19 اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے اسکولوں کے
سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ
کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے 2اپریل سے 31جولائی
2018ء تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ
جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی
کے ساتھ جمع کروائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ31جولائی 2018 کے بعد شیڈول
کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی
تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔