ایک اور پاکستانی نوجوان فیس بک کے ذریعے غیر ملکی دلہن بیاہ لایا

image

لاہور: فیس بک نے ایک اور پاکستانی کو غیر ملکی دلہن دلواد ی جبکہ عارفوالا کا رہائشی فن لینڈ کی ’گوری‘ بیاہ کر پاکستان لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے میلوں کے فاصلوں کو صرف ایک کلک میں بدل کر رکھ دیا ہے اور لوگ اسی کے ذریعے اپنے رشتے داروں اور لوگوں سے تعلقات بڑھانے میں نظر آتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ عارفوالا کے رہائشہ گلشان روکس بھٹی کی دوستی فن لینڈ کی دوشیزہ سے ہوئی جس کے بعد دونوں نے اس دوستی کو رشتے دار ی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا اور کیتھرن نے گلشان روکس بھٹی کو فن لینڈ بلوا کر اپنے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک کر لیا جبکہ بعدازاں نوبیاہتا جوڑے کا عارف والا پہنچنے پر شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر کیتھرن نے کہا کہ گلشان روکس سے فیس بک کی دوستی نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے مجھے اچھا جیون ساتھی دیدیا، شادی کے بندھن سے بہت خوش ہوں، مجھے اتنا پیار دینے پر سب کی شکر گزار ہوں۔

گلشان روکس بھٹی نے کہا 21 سالہ کیتھرن سے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز بہت ہی اچھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانیوںنے فیس بک کے ذریعے ہی غیر ملکی خواتین کے ساتھ شادی کی جن میں چین اور جرمنی کی دلہنیں قابل ذکر ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.