شیل نے پاکستان میں اعلیٰ کارکردگی والا V-Power متعارف کرا دیا

image
شیل نے پاکستان میں ڈائنافلیکس ٹیکنالوجی پر مشتمل اعلیٰ کارکردگی والا V-Powerمتعارف کرادیا ہے۔اس سلسلے میں ایک تعارفی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوئی۔

نئے،جدید اور اعلیٰ درجے کے فارمولے سے تیار کردہ شیل V-Power میں اب ڈائنافلیکس ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جس میں پانچ گنا زیادہ ایسے سالمے شامل ہیں جو انجن میں سے ر گڑاورمیل کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

نیا فارمولا انجن کی کارکردگی اور استعدادکو متاثر کرنے والے اہم عوامل - مثلاًتلچھٹ - کو نشانہ بنا کر اسے ڈرائیونگ کے دوران صاف کرتا رہتا ہے۔اس میں رگڑ کو کم کرنے والے ایسے ایجنٹس بھی شامل ہیں جو انجن کے اہم پرزوں کو کسی رکاوٹ کے بغیرکام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ایندھن کی تیاری میں شیل ایک صدی سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے اور اس کی ایندھن تیار کرنے والی ٹیم 120 سے زائد سائنسدانوں اور اسپشلسٹس پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم ایندھن میں جدت پیدا کرنے ، اسے ترقی دینے اورفروغ کے لیے کام کرتی ہے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شیل پاکستان لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ہارون رشید نے کہا:’’ہم پاکستان کی فیول مارکیٹ کو عالمی مارکیٹوں کے برابر لانے اور کسٹمر کے لیے قدر میں مسلسل اضافے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نیاV-Power متعارف کرانے کے موقع پر بہت پرجوش ہیں کیوں کہ اسے انجن کی کارکردگی میں زیادہ بہتری اور فیول میں بچت کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:’’شیل کی تمام سرگرمیوں میں کسٹمرز کو مرکزیت حاصل رہتی ہے اور ShellV-Powerہرکار کے لیے ایک اعلیٰ درجے کاایندھن ہے جو پرانے اور نئے انجنوں کی صفائی کر کے ان کی کارکردگی کو یکساں طور پر برقرار رکھتا ہے۔‘‘

تعارفی تقریب میں شیل کے چیف سائنٹسٹ مائے ایسکن (Mae Ascan) بھی موجود تھے جنہوں نے ایندھن میں موجود ایکٹو کلیننگ ایجنٹس کے بارے میں ایک مظاہرہ پیش کیا اور بتایا کہ یہ کس طرح انجن کے کمبشن چیمبرکے اندر موجود انلیٹ والوز کو صاف کرتا ہے اور ڈرائیونگ کے دوران تلچھٹ کو نکالتا رہتا ہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.