سیگریٹ نوشی کرنے والے افراد خبردار ہوجائیں عدالت نے انتہائی سخت احکامات جاری کر دیے

26 Oct, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سیگریٹ نوشی کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: