شہر کراچی میں بوندا باندی، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور سردی کی پیشن گوئی کردی، شہری پریشان

image

شہر کراچی میں سال کی پہلی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ آج صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے ان میں سائٹ، بلدیہ، صدر، ہاکس بے، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔

کراچی میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، دوسری جانب آج کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ٣ جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث شہر کراچی کا موسم مزید سرد ہو جائے گا۔

ادھر کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی ہے، صبح سے ہی ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.