فوری وزن کم کس طرح کیا جائے؟ اداکارہ عائشہ عمر نے بتا دیا

image

پاکستان شوبز کی جانی مانی اداکارہ عائشہ عمر جن سے پورا پاکستان ہی واقف ہے۔ وہ بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی عمدہ فٹنس کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا ایک اہم ترین حصہ ہیں جنہوں نے بطور اداکارہ اور ماڈل کے فرائض سر انجام دئے۔

مشہور سٹکام بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی اسٹار اداکارہ عائشہ عمر اپنے حیرت انگیز فیشن سینس کے باعث کافی مشہور ہیں۔

حال ہی میں عائشہ عمر مشہور میزبان ندا یاسر کے عید ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتی نظر آئیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان ندا یاسر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ جب انہیں کسی شوٹ یا ڈرامہ کے لئے فوری طور پر وزن کم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تب وہ کیا اقدام کرتی ہیں جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا، انہوں نے سنا ہے اور ایک بار کوشش بھی کی کہ اگر آپ 24 گھنٹے کے لئے کھانوں میں نمک کا استعمال کرنا ترک کر دیتے ہیں تو آپ کا تین کلو وزن ویسے ہی کم ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ آپ کو کھانے میں نمک ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے ، آپ کو محتاط رہنا چاہئے اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ روٹی میں بھی نمک نہیں ہونا چاہئے۔ یہ انمول طریقہ کار ہے فوری وزن میں کمی لانے کے لئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ عید کے اجتماعات کے دوران اپنا وزن برقرار کیسے رکھتی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ عید کے دنوں میں آپ کو بہت زیادہ کھانا پینا پڑتا ہے کیونکہ اگر آپ کھانا نہیں کھاتے ہیں تو فیملی کے افراد پریشان اور عموماً غصہ بھی ہوجاتے ہیں۔

عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ وہ تازہ بنا پکی ہوئی سبزیاں بہت کثرت سے کھاتی ہیں کیوں اس سے آپ کا نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈبل روٹی یا روٹی نہیں کھاتی بلکہ اپنی پلیٹ سبزیوں سے بھرلیتی ہوں اور چاول کھانے سے بھی گریز کرتی ہوں۔

عائشہ عمر نے مزید کیا کہا ویڈیو ملائحظہ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.