دنیا کیسے ختم ہوگی۔۔۔؟ نئی دل دہلا دینے والی تحقیق سامنے آگئی

image

دنیا اور پوری کائنات کے ختم ہونے کے حوالے سے الینوائے اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر میٹ کیپلن کی نئی تحقیق سامنے آ گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ کائنات کا خاموش اور تاریک اختتام ہوگا تاہم اس دوران ایسے ستاروں کے پھٹنے سے خاموش اور تاریکی کا سماں پیدا ہوگا جن کا کبھی پھٹنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔

محقق کی پیشگوئی کے مطابق اختتام کو پہنچتے وقت کائنات باخصوص دنیا آج کے دور کے مقابلے میں ناقابل شناخت ہو جائے گی، انسانیت کا خاتمہ بہت پہلے ہی پیش آچکا ہوگا جبکہ ہر طرف مکمل طور پر اندھیرا چھا جائے گا۔

پروفیسر کیپلن نے کہا کہ سورج کے حجم سےدس گنا چھوٹے ستاروں کے مرکزی حصوں میں بڑے ستاروں کی طرح کشش ثقل یا کثافت موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ ابھی مٹ نہیں سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند کھربوں سال بعد یہ ستارے ٹھنڈے ہونا شروع ہو جائیں گے اور ان کی روشنی بھی نم ہو جائے گی اور وہ سیاہ رنگ کی طرح ہوجائیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.