وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اورنج لائن ٹرین چلنے سے متعلق عوام کو بڑی خبر سنا دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کی منظوری دے دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں میٹرو ٹرین کو جلد آپریشنل کرنے کی تائید کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔