گوشت اور انڈوں کو کتنے دن تک فریج میں رکھنا چاہیئے؟ورنہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے

image

انڈے، گوشت، سبزیاں، پھل یہاں تک کہ کھانے کی ہر چیز ہم فریج میں رکھ دیتے ہیں تاکہ لمبے عرصے تک محفوظ رہ سکیں۔ اور سب کا ہی یہ تجربہ صحیح بھی ثابت ہوتا ہے کہ چیزوں کو فریج میں رکھنے سے وہ خراب نہیں ہوتی ہیں بلکہ ایک سے دو ماہ تک بھی صحیح رہتی ہیں۔ مگر بعض اوقات گوشت اور انڈے فریج میں زیادہ دنوں تک رکھنے سے وہ خراب ہوجاتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ لمبے عرصے تک فریج میں اشیاء کو رکھنا جان لیوہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ایک عام بات نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ چیزیں فریج میں رکھنے کے باوجود بھی خراب ہوجاتی ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین بتاتے ہیں کہ:
'' انڈوں اور گوشت کو زیادہ سے زیادہ تین دن تک فریج میں رکھیں، اسلیئے کیونکہ فریج کے اندر ایک گیس ہوتی ہے جو ٹھنڈک دیتی ہے اور چیزوں کے درجہ حرارت کو فریز کردیتی ہے یوں وہ تمام چیزیں جو ہم فریج میں رکھتے ہیں ان کا درجہ حرارت باہر کی چیزوں سے زیادہ ہو جاتا ہے جس سے ان کی کثافت اور ذائقہ خراب نہیں ہوتا ہے۔ مگر تین دن سے زیادہ جب آپ انڈوں اور گوشت کو فریج میں رکھتے ہیں تو ان کا درجہ حرارت تو فریز ہوجاتا ہے لیکن گوشت کے اندر موجود فائبر اس سے خراب ہونے لگتے ہیں۔ یہی مسئلہ انڈوں کے ساتھ ہے کہ انڈے کی جھلی خراب ہونے لگ جاتی ہے۔''
اس لئے اب سے آپ بھی محتاط ہوجائیں اور انڈے، گوشت کو تین دن تک ہی فریج میں رکھیں۔
About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.