کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے؟ اہم تفصیلات آگئیں

image

وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کی طرف اشارہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آنا شروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔


اسد عمر نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ''گزشتہ ہفتےکورونا سے یومیہ اموات اوسطاً 12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصد اضافہ ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس او پیز کونظر انداز کر کے ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں''۔

گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ ''مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے اور کراچی میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا ایس اوپیز کو سنجیدگی سے لیں، ہمیں اب سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، جبکہ یہ معمولات زندگی بھی متاثر کرسکتے ہیں''۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.