پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت اور کون کون سے کھلاڑی کورونا کا شکار ہوئے؟ نام سامنے آگئے۔۔۔

image

پاکستانی کھلاڑیوں نے آئسولیشن کے پہلے روز ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، بنا ماسک پہنے ہوٹل روم سے باہر آگئے، نیوزی لینڈ کرکٹ حکام۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچ کے لئے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جن کا نام واضح نہیں کیا گیا تھا، تاہم اب اِن کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں، زرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد ریگولر فاسٹ بولر محمد عباس، نسیم شاہ جبکہ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اور عابد علی کا نام کورونا کے مثبت نتائج میں شامل ہیں۔

اِن کھلاڑیوں میں سے دو کھلاڑی اس سے قبل بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے تاہم بعد میں صحتیاب بھی ہوگئے تھے، اب یہ تمام کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں اور اِن کھلاڑیوں کا دورانِ قرنطینہ کم از کم 4 بار مزید کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ کووِڈ 19 کا شکار ہونے والے اِن 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے آئسولیشن کے پہلے روز ہی ایس او پیز کے خلاف ورزی کی اور بِنا ماسک پہنے اپنے ہوٹل روم سے باہر آگئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مرتبہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، ایک بار کھلاڑی بنا ماسک کے کھانا لینے کمروں سے باہر آئے جبکہ دوسری بار ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے نے انہیں کمروں سے باہر نکل کر ایک دوسرے سے بِنا ماسک بات چیت کرتے ہوئے ریکارڈ کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.