اب دوسری شادی راز نہیں رکھنا ورنہ۔۔۔ دوسری شادی راز رکھنے پر کیا سزا ہوگی؟ جانیں

image

مصر میں دوسری شادی راز رکھنے پر بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی، حکومت نے فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مردوں کو دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی۔

پیش کردہ مسودہ قانون کے مطابق مرد کو دوسری شادی کے لئے ہر صورت پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پر سزاؤں کا تعین کیا جائے گا۔

اگر مرد نے اس قانون کی خلاف ورزی کی تو 1 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد ہوگا، بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.