یہ خواتین کی بہترین تصویر ہیں ۔۔زینب عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا، شعیب اختر نے اس موقعے پر کیا پیغام دیا

image

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا زینب عباس کے برطانوی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زینب پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے زینب عباس کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے زینب۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ’یہ حیران کُن ہے کہ آپ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.