جینز کی پینٹ کو فریزر میں رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟

image
جینز سب ہی پہنتے ہیں۔ چاہے وہ مرد ہوں یا خوتاین۔ بچے ہوں یا بزرگ افراد سب ہی جینز کی پینٹ اور شرٹ پہنتے ہیں۔ جینز کی پینٹ پہننے کے بعد بہت سے لوگوں کو جسم میں خارش کی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر بچے اپنی جینز پر کچھ نہ کچھ داغ لگا لیتے ہیں اور وہ مشکل سے ہٹتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتا رہے کچھ منفرد معلومات:

٭ جینز کی پینٹ ہو یا شرٹ اس کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

فائدہ:

٭ جینز کو فریزر میں رکھنے سے اس کے مالیکیولر ذرات آپس میں ایک دوسرے کو دفع نہیں کرتے بلکہ ان کے چارجز آپس میں مل جاتے ہیں جس سے جلد پر خارش نہیں ہوتی۔ اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے تنگ جینز پہنیں تو ان کی جلد پر خارش شروع ہو جاتی ہے، اس لیے جینز کو فریزر میں رکھ کر پہننا شروع کردیں۔ اس سے آپ کو خارش نہیں ہوگی۔

٭ واشنگ مشین میں اگر کپڑوں کو صاف کرنے کے لیے بلیچ ڈالتی ہیں اور جینز کا بھی رنگ اس سے خراب ہو جاتا ہے تو ایسا اب نہیں ہوگا۔ لہٰذا آپ جینز کو فریز میں رکھ کر استعمال کرنا شروع کریں۔ اس کپڑے پر بلیچ اثرانداز نہیں ہوگا۔

٭ جینز میں سے اگر بدبو آتی ہے اور دھونے کے بعد بھی نہیں جاتی تو آپ اس کو فریزر میں رکھیں اور استعمال کریں۔ یہ بدبو نکل جائے گی۔

* جینز کے کپڑوں کو دھونا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ لہٰذا اس کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر رات بھر کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ درجہ حرارت ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے یہ آسانی سے دھل بھی جائے گی اور کوئی بیکٹریا بھی نہیں رہیں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.