گوشت کو 40 دن تک سکھایا جاتا ہے پھر اسے بنایا جاتا ہے لیکن کیا یہ خراب نہیں ہوتا؟ جانیئے بلوچستان میں کھائے جانے والے اس کھانے کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

پاکستان کے ہر صوبے کے لوگ اپنے طور اور ثقافت کے مطابق جس طرح زندگی بسر کرتے ہیں اسی طرح اُن کے کھانوں کے انداز بھی مختلف ہوتے ہیں۔اُنہیں میں ایک بلوچستان کی خاص خوراک 'لاندی' ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

*لاندی کیسے تیار ہوتا ہے؟

بلوچستان میں لاندی کو لوگ 40 دن تک سُکھاتے ہیں۔ بعد ازاں چالیس دن گزر جانے کے بعد اِسے پکانے کے لیے اُتار لیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان سے پشین کے رہائشی محمد ہاشم بتاتے ہیں کہ لاندی کا لفظ پشتو میں ایک مہینہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاندی کا مہینہ جو ہے انگریزی میں وہ نومبر کے ساتھ ہے۔

محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ پرانے زمانے میں اسے پشتو میں ائیر کہتے تھے۔ آٹا کھانے پینے کی چیزیں اور لاندی تین مہینوں کے لیے جمع کرتے تھے اس لیے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرمیوں کی شروعات میں مئی جون میں ہم لوگ اس وقت علیحدہ خوراک دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چارہ ڈالتے ہیں دنبوں کے لیے تا کہ وہ یہ فربہ ہوجائیں۔ جب لاندی کا موسم آتا ہے تو ہم اس کو ذبح کرتے ہیں۔اس کو آگ سے سینکتے ہیں۔ اس بعد ایک لکڑی جس کو پشتو میں منئی کہتے ہیں اس پر ڈالت دیتے ہیں تاکہ یہ خشک ہوجائے۔ محمد ہاشم نے بتایا کہ چالیس دن تک ہم اس کو رکھتے ہیں پھر اس کو اتارتے ہیں۔ پھر اس کو ٹکڑوں میں کاٹتے ہیں۔

انہوں نے کہاجس دن برف باری ہوتی ہے اور ہماری بازار تک رسائی نہیں ہوپاتی جس وجہ سے ہم اس خوراک کا استعمال اپنے کھانوں کے لیے خود کرتے ہیں۔ آخر میں پشین کے رہائشی محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ لاندی کا رواج آہسہ آہستہ ختم ہوتا جار ہا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.