اب شناختی کارڈ بھی تبدیل ہوں گے ۔۔ نادرا نے شناختی کارڈز سے متعلق کون سا فیصلہ کر لیا؟

image

پاکستان میں نادرا سے متعلق عوام شکوہ کرتی نظر آتی ہیں، لمبی لمبی قطاروں، ملازمین کے برتاؤ اور سست روی کی وجہ سے مشہور نادرا اپنے اوپر سے یہ داغ ہٹانے کے لیے ہر کوشش کر رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نادرا کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے مطابق شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹس ( Digital Vallets) میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ادارے نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔

یہ قدم حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے پراجیکٹ کے بینر تلے کیا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے ادارے نے پاک آئیڈینٹٹی (Pak Identity) کے نام سے موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی ہے۔ یہ ایپ بائیومیٹرک فنگرپرنٹس، چہرے کی شناخت اور ڈاکیومنٹس اسکین کرنے کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا، اس ایپ کے ذریعے پاکستانی شہری نادار آفس یا کسی بھی پاکستانی ایمبسی جائے بغیر شناختی کارڈ گھر بیٹھے بنوا سکتے ہیں۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں موبائل فونز میں دستیاب ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.