ماہرہ خان نے گانے کے لیے کیا پشتو بھی سیکھی؟ جانیے پشاور زلمی کے نئے گانے سے متعلق 5 دلچسپ باتیں

image

پاکستان سپر لیگ 7 کرکٹ کے متوالوں کو خوب بھایا، دوسری جانب پی ایس ایل کا ترانہ بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ لیکن پشاور زلمی کا ترانہ بھی کافی شہرت پا رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پشاور زلمی پی ایس ایل کی ان ٹیموں میں شامل ہے جس نے بہت جلد ہی اپنے منفرد کھلاڑیوں کی وجہ سے شہرت پالی۔ پشاور زلمی کی ایک خاص بات اس ٹیم کا ترانہ بھی ہے جو کہ اسے منفرد بناتا ہے۔

گزشتہ سال بھی ترکش اداکارہ ایسرا بلگچ کو گانے میں شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب عمیمہ ملک بھی شروعاتی سیزنز میں حصہ تھیں۔

لیکن پی ایس ایل 7 کے لیے ایک منفرد اور نیا گانا متعارف کرایا گیا ہے جسے مداحوں اور صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

اس سیزن میں پشتو زبان میں گایا جانے والے ترانے میں اواتر ( Avatar) کی تھیم اپنائی گئی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان اس تھیم میں نظر آئی ہیں، جبکہ انہوں نے اس حوالے سے رقص کی ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نگاہ جی سے پشاور زلمی کے ترانے پر رقص سیکھ رہی ہیں۔ اگرچہ اس ترانے کے رقص کے اسٹیپس مشکل ہیں مگر ماہرہ دلچسپی کے ساتھ سیکھ رہی ہیں۔

چونکہ اس ترانے میں پشتو، اردو دونوں زبانوں اور ریپ کا بھی استعمال ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرہ کو اسی حساب سے پرفارم کرنا تھا۔ پشتو زبان کو سمجھنا ماہرہ کے لیے تھوڑا مشکل ضرور تھا، مگر اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری اور ثابت کیا کہ وہ کسی بھی زبان کو سمجھ سکتی ہیں اور اسے سمجھ کر پر پرفارم بھی کر سکتی ہیں۔

اس ترانے کو مداحوں اور صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہےجبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو کہ ترانے کے منفرد اور دلچسپ مناظر کی وجہ سے توجہ دے رہے ہیں۔

اور پھر یہ بات بھی ہماری ویب کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی کہ ہماری ویب ڈاٹ کام پشاور زلمی کی آفیشل میڈیا پارٹنر ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.