وکیل اور جج ہمیشہ کالا کوٹ ہی کیوں پہنتے ہیں؟ وہ دلچسپ معلومات جن سے ہر کوئی واقف نہیں ہے

image

آج دنیا بدل چکی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی عقل و شعور میں بھی اضافہ ہوا۔ پہلے کا انسان شاید اتنا سوچتا نہ ہو لیکن آج ہر چیز کو پرکھتا ہے اور اس کے ذہن میں سوالات جنم لیتے ہیں اور وہ معلومات حاصل کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے۔

ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی چیزیں دیکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہمارا ذہن سوالات جنم دیتا ہے۔ مثال کے طورپر انسان کو جمائی کیوں آتی ، آسمان کا رنگ کالا ہوتا ہے یا نیلا وغیرہ۔

آج ہم اسی طرح ایک سوال کا جواب جانیں گے اور وہ سوال یہ ہے کہ وکیل اور جج کالا کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟ اس حوالے سے اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

کالا کوٹ آپ نے اکثر و بیشتر یا تو ٹی وی میں دیکھا ہو گا یا پھر یہ کوٹ عدالت کی کاروائی میں جج اور وکیل پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مختلف وکلاء کے مطابق ان کا کالا کوٹ ایک یونیفارم ہے جو کہ اختیار رکھنے کا پیغام اور ان کے تعلیم یافتہ ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔ جبکہ ایک اور وکیل کا کہنا ہے کہ کالا کوٹ ہمارے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔

وکیلوں کے لئے ہمیشہ سے ہی کالے رنگ کا انتخاب کیا گیا کیونکہ یہ رنگ طاقت اور اقتدار کو ظاہر کرتا ہے۔ چیزوں پر اختیار ہونا اور اپنا فیصلہ سنانے کی وجوہات کی بنا پر وکیل اور جج عدالت میں کالے کوٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کے نظریات کے مطابق وکیل اور جج انصاف کا فیصلہ سناتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہوتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اس رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.