پاکستان اور بھارت کے فلمی ستاروں کی دولت کے انبار۔۔۔ کون سا اداکار کتنا مالدار؟

image

بھارتی فلم انڈسٹری کو دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں شمار کیا جاتا ہے اوربالی ووڈ میں ہر سال تقریباً 200 ارب روپے کے بجٹ سے درجنوں فلمیں بنائی جاتی ہیں جبکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں بہت کم فلمیں تیار کی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اور بھارت کے ستارے مقبولیت اور بینک بیلنس کے حوالے سے کسی سے کم نہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مقبول ستاروں کے پاس اس وقت کتنی دولت ہے اور کونسا اداکار سب سے زیادہ امیر ہے۔

فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی 5 ملین ڈالرز کے مالک ہیں۔

فواد افضل خان

پاکستان کے چارمنگ ہیرو اور کمرشلز کی کامیابی کا راز سمجھے جانیوالے فواد خان کے پاس ساڑھے 5 ملین ڈالرز ہیں۔

علی ظفر

چھنو کی آنکھ کے نشے میں چور اور سیٹی بجاکر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے علی ظفر 16 ملین ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ

پاکستان کے مقبول ترین گیم شو اور کئی کامیاب فلموں کے ہیرو فہد مصطفی کے اثاثوں کی مالیت 17 ملین ڈالرز ہے۔

شان شاہد

سلطان راہی کے انتقال کے بعد پنجابی فلموں کے سپراسٹار بننے والے شان شاہد 20 ملین ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً205 ملین ڈالرز کے قریب ہے۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے مقبول ترین ہیروز میں سے ایک ہیں اور ان کے پاس بھی تقریباً205 ملین ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

سلمان خان

دبنگ ہیروسلمان خان بالی ووڈ میں امیر ترین اداکاروں میں تیسرے نمبرپر ہیں اور کے اثاثوں کی مالیت 260ملین ڈالر کے قریب ہے۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن 400 ملین ڈالرز کے ساتھ امیر ترین فنکاروں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

شاہ رخ خان

کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ اپنی بے پناہ دولت کی وجہ سے بالی ووڈ کے سب سے امیر اداکار ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 750 ملین ڈالرز کے قریب ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.