کیا گاڑی میں اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟ وہ سوال جس کا جواب مل گیا

image

گرمی کا موسم ہے تو اے سی کا چلنا بھی لازم ہے۔ گاڑیوں میں بھی سفر کے دوران اے سی کا استعمال ضرور کیا جاتا ہے تاکہ ترو تازہ رک سکیں۔ مگر یہاں ایک سوال جو قابل غور ہے وہ یہ کہ کیا گاڑی کا اے سی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟ اس سوال کا جواب آج ہم جاننے کی کوشش کریں گے۔

جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری پیٹرول کم سے کم خرچ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہےکہ پیٹرول مائلیج میں بہتری لانے کے لیے طریقے تلاش کیے جاتے رہتے ہیں لیکن کیا واقعی تپتی گرمی کے موسم میں گاڑی کا اے سی نہ چلانے سے پیٹرول بچایا جا سکتا ہے؟

اس بات کا جواب دینا آسان نہیں ہے، یعنی بظاہر بچت ہوتی ہے مگر گہرائی میں جائیں تو احساس ہوگا کہ یہ بچت اتنی زیادہ نہیں ہوتی بلکہ معمولی ہوتی ہے۔

کیا گاڑی کا اے سی پیٹرول استعمال کرتا ہے؟

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق گاڑی کے اے سی چلنے کے باعث انجن پر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے پیٹرول تھوڑا زیادہ استعمال ہونے لگتا ہے، مگر بہت سے ڈرائیورز حضرات اس بات کا فرق واضح نہیں تلاش کرسکتے۔

تو کیا اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟

اس کے لیے آپ کو اپنی گاڑی کی خصوصیات اور اے سی کمپریسر کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق عموماً اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی معمولی بچت ہوتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.