باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

image

جشن آزادی کے موقع پر پریشر ہارن اور کھلونا پستول کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، حکومتی اقدام کا باجے کے شور سے پریشان شہریوں نے بھر پور خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت پشاور اور کوہاٹ کے اضلاع کی انتظامیہ نے 30 دن کیلئے پریشر ہارن، آتش بازی اور کھلونا بندوقوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ اس سال 14 اگست کو منائے جانے والے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پریشر ہارن کے استعمال کی عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور دریاؤں اور ڈیموں میں تیراکی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں نوجوان پریشر ہارن اور باجے لے کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور گلی محلوں میں بھی ان پریشر ہارنز کی وجہ سے لوگوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پشاور اور کوہاٹ کی انتظامیہ نے تو ان اذیت نام کھلونوں پر پابندی لگادی ہے تاہم کراچی اور دیگر شہروں میں کھلے عام یہ پریشر ہارن اور کھلونا بندوقوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس پر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.