سُسر نے غصے میں ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ شاہد آفریدی اور شاہین کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی آپس میں دلچسپ گفتگو تو کافی وائرل رہتی ہے، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو داماد اور سُسر کے رشتے کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستان کی مشہور شخصیات میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی سب میں مقبولیت حاصل کرتے جا رہے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شاہین آفریدی شاہد کے داماد بننے جا رہے ہیں۔

اگرچہ شادی کی بات تو بعد کی بات ہے، کیونکہ شاہین ابھی اپنے کیرئیر پر دھیان دیے ہوئے ہے جبکہ انشاء بھی پڑھائی مکمل کر رہی ہیں۔ لیکن شاہین اور شاہد کے درمیان ایک ایسا رشتہ ضرور بن گیا ہے جو کہ سینئر اور جونئیر سے ہٹ کر ہے۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے ایک خیال عام ہے کہ وہ غصے کے تیز ہیں، چونکہ ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹیوں کا ان بھارتی ڈرامیں دیکھنا جن میں مذہبی چیزیں دکھائی جاتی ہیں، وہ پسند نہیں کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ بیٹیاں ایسا ہی ڈرامہ دیکھ رہی تھیں جس میں پوجا دکھائی جا رہی تھی، تو غصے میں آ کر میں نے ٹی وی ہی توڑ دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سے بھی لالہ نے کافی توجہ حاصل کی، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کا دل بہت نرم ہے۔ شاہین اپنے سُسر سے بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں، نظریں جھکائے رکھتے ہیں، ساتھ ہی خوش بھی ہوتے ہیں۔

عین ممکن ہے کہ داماد سُسر کے غصے سے ڈرتے ہوں، لیکن غصے سے زیادہ شاہین اپنے سُسر کا احترام بے حد کرتے ہیں۔

دوسری جانب دونوں کے درمیان مزاق بھی ہوتا ہے، ایسا ہی ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں سیاہ بیک گراؤنڈ تھا جبکہ وہ اس سیاہ بیک گراؤنڈ میں کھڑے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ بتائیے یہ انداز۔

جس پر سُسر نے بھی داماد کے پوسٹ پر ردعمل دیا اور کہا ماشاء اللہ! کیا بات ہے۔ اللہ آپ کو بُری نظر سے بچائے۔ سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو دیکھ کر خوش بھی ہوئے اور تعریف بھی کرتے دکھائی دیے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.