پاکستان میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ۔۔ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟

image

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند تریک سطح کو چھونے کے بعد اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 214 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا تھا تاہم انٹر بینک میں امریکی ڈالر 45 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 214 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

جمعرات کو ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 215 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 215 روپے لیکن قیمت فروخت 215 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی تھی۔

یاد رہے کہ چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے چند روز قبل کہا تھا کہ جلد روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی اور ڈالر 185پر آسکتا ہے اس لئے اس وقت جو شخص ڈالر فروخت کرے گا اس کو منافع ہوگا مگر جو فروخت کرنے کے بجائے ذخیرہ کرے گا تو وہ بعد میں پچھتائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ آپ ڈالر خریدنے کے بجائے اپنے پاس موجود نقد ڈالر اور دوسری غیر ملکی کرنسی جو گھروں اور لاکروں میں پڑی ہیں ان کو فروخت کر کے پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ ڈالر کا ریٹ بہت جلد 245 روپے سے کم ہوکر 185 روپے تک جاسکتا ہے جس سے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو نقصان ہوگا۔

پاکستان میں اس وقت ڈالر ریٹ کیا چل رہا ہے ، معلوم کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.