ماہرہ خان ان کی بہن تھیں ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل مشکل ڈرامے کے اداکار خوشحال کون ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامے مشکل کا چرچہ ہے اور اس میں لیڈ رول میں آنے والے اداکار خوشحال خان بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نوجوان اداکار خوشحال خان نے حال ہی میں اپنے ڈرامے مشکل سے سب کی توجہ حاصل کی جس میں ان کا کردار فراز ناظرین کو خوب بھایا۔ فراز کا کردار خوشحال خان نے کچھ یوں نبھایا کہ ناظرین اسے اب تک یاد کر رہے ہیں۔

ایک ایسا کردار جس میں فراز گھریلو مصیبتوں اور پھر دباؤ کو برداشت کرتا ہے۔ خوشحال خان 2000 میں لاہور شہر میں پیدا ہوئے، جبکہ اداکار کا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے ہے۔

2021 میں خوشحال نے ڈرامے قصہ مہربانو سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، ڈرامہ بے بسی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب میرینہ خان کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامے مشکل میں لیڈ رول ادا کیا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں بھی خوشحال خان نے 2019 2020 کے رائزنگ اسٹار، ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خوشحال نے ماہرہ خان کے پراجیکٹ ایک ہے نگار میں ماہرہ خان یعنی نگار کے بھائی کا کردار ادا کیا، جس نے ناظرین کو بھی ان کی جانب متوجہ کیا۔

اس حوالے سے خوشحال کا کہنا تھا کہ رئیس فلم کی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی خوشگوار تھا۔ ماہرہ انتہائی مہربان شخصیت کی مالک ہیں۔

خوشحال دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ بھی وقت بتاتے دکھائی دیے ہیں، جیسے کہ اس تصویر میں وہ اداکار فواد خان، ان کی اہلیہ، صنم سعید کے ساتھ موجود ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.