ماہرہ خان اب بوڑھی ہوچکی ہیں ۔۔ اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرہ کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

image

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے ایک پرانے ٹی وی شو میں اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق تبصرہ دیا تھا کہ وہ نہ اچھی اداکارہ ہیں نہ تو اچھی ہیروئن ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب انہیں فلموں اور ڈراموں میں ہیروئن کے بجائے والدہ کا کردار کرنا چاہئے۔

اب اسی حوالے سے اداکار فردوس جمال نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی ہوچکی ہیں بلکہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ ہیروئن اچھی نہیں لگتیں۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کی جانے والی گفتگو میں کہا تھا کہ شاید ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اس لیے اب انہیں فلموں میں ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی فردوس جمال کی تنقید پر بھی جواب دیا تھا جب کہ خود فردوس جمال نے بھی ایک اور پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی جانب سے اداکارہ کے لیے کہے گئے الفاظ سخت تھے۔

فردوس جمال کے مطابق انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا تھا کہ اداکارہ کو کرداروں پر مبنی کردار ادا کرنے چاہیے۔ فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں ان دنوں ہیرو بن کر کسی ڈرامے میں کام کروں گا تو اچھا نہیں لگوں گا اسی طرح ماہرہ بھی ہیروئن کے طور پر اچھی نہیں لگیں گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.