ان کے گھر کا کرایہ لاکھوں روپے ہے ۔۔ مشہور اداکارائیں، جو آج بھی کرایہ کے گھر میں رہ رہی ہیں

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق کئی معلومات موجود ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور پاکستانی اداکارہ رمشا خان کا شمار پاکستان کی نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں رمشا نے اپنے فلیٹ سے متعلق بھی دلچسپ انکشاف کیا۔

میں اب بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتی ہوں، جبکہ اپنی سادگی اور اصل زندگی سے متعلق رمشا نے بتایا کہ میری والدہ اور سہیلیاں کبھی یہ چیز پسند نہیں کرتی اگر میں ان سے تھوڑا الگ رویے سے بات کروں۔

والدہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ اداکارہ تم ہوگی، مگر یہاں گھر میں تم رمشا خان ہی ہو، رمشا بتاتی ہیں کہ ہونا بھی یہی چاہیے، میں اپنے آپ کو عام انسان ہی کی طرح محسوس کرتی ہوں۔

مادھوری ڈکشت کا شمار بھی بھارتی اداکاراؤں کی مشہور اور مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکارہ کا گھر کرایہ کا ہے، جس کا کرایہ بھی لاکھوں میں ہے۔ ممبئی کے علاقے ورلی میں 29 ویں منزل پر موجود اپارٹمنٹ کی فلیٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر کا کرایہ ہی 12 لاکھ بھارتی روپے ہے یعنی پاکستانی 29 لاکھ سے زائد روپے بنتے ہیں۔

پرینکا چوپڑا تو اب پردیس میں اپنے سسرال میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، تاہم وہ پردیس میں رہ کر بھارت میں اپنے گھر کا کرایہ وصول کر رہی ہیں۔

اور کرایہ بھی کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکارہ جیکولین فرننڈز دے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکولین ہر ماہ کرائی کی مد میں پرینکا کو 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے دے رہی ہیں۔

دوسری اس جانب اس فلیٹ کی قیمت 7 کروڑ تک بتائی جا رہی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.