کیا یہ بھی جنات کے سردار کی سفید قبر ہے، چکوال میں مغل بادشاہ پہاڑوں کو تراش کر سفید پتھروں پر کیا بنوایا تھا؟ دلچسپ معلومات

image

پاکستان میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ اپنی تاریخی حیثیت کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی مقام کے بارے میں بتائیں گے۔

عام خیال یہی ہے کہ مغل بادشاہ صرف بھارت میں ہوتے ہوں گے، تاہم یہ نظریہ غلط ہے کیونکہ مغل بادشاہ بابر کا ایک ایسا تخت پاکستان میں موجود ہے جو کہ سفید قبر کی طرح ہے۔

چکوال شہر سے محض 25 کلومیٹر دور ایک ایسا مقام موجود ہے جو کہ کچھ حد تک سفید جن کی قبر سے مماثلت رکھتا ہے، مراکش میں موجود پہاڑوں کے بیچ موجود جنات کے بادشاہ کی قبر موجود ہے، جو کہ سفید ہے۔

مقامی افراد کی جانب سے اس قبر کو ایک بزرگ جن سے بھی تشبیہہ دیتے ہیں، تاہم چکوال میں موجود یہ مقام کوئی قبر نہیں ہے، بلکہ مغل بادشاہ بابر کی ایک یادگار کے طور پر محفوظ ہے۔

اسی مقام پر موجود تختی کے مطابق بابر کی فوج نے چٹان کو تراش کر ایک تخت بنوایا تھا، جس سے مغل بادشاہ نے فوج سے خطاب کیا، یہ وہ وقت تھا جب بابر کی فوج افغانستان سے ہوتی ہوئی دہلی پر حملہ کرنے آئی تھی۔

باقاعدہ تراشے گئے اس تخت پر مغل بادشاہ بابر آرام کیا کرتا تھا، جبکہ پہاڑوں اور ہریالی کے بیچ یہ مقام قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے، یہاں مور بھی آزادانہ طور پر گھومتے ہیں، ٹھنڈے علاقے میں موجود سخت پتھر پر اب گھاس بھی اگنا شروع ہو گئی ہے، جو کہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ علاقہ قدرت کے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے۔

جبکہ یہیں ایک باغ بھی موجود ہے، جو کہ مغل بادشاہ نے بنوایا تھا، جسے باغ صفاء کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس علاقے یعنی کلر کہار کو مغل بادشاہ بے حد پسند کرتے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.