بیوی نے میری قبر بنا دی تھی ۔۔ 75 سالہ شخص نے لالچی بیوی کو کیسے بےوقوف بنایا؟

image

اکثر جب میاں بیوی میں طلاق ہوتی ہے تو دونوں کی راہیں جدا ہو جاتی ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ طلاق کے بعد بھی اپنے سابقہ یا سابق ساتھی کو تنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ کافی وائرل ہے جس میں ایک بزرگ اور اس کے ساتھ کھڑی خاتون کی تصویر وائرل ہے اور اس پر لکھا جا رہا ہے کہ سابقہ اہلیہ کا پلان ناکام ہو گیا۔

75 سالہ ہیتل الان نامی اسکاٹ لینڈ کے شہری نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ہیتل نے اپنی قبر کو دیکھا، جس پر اپنا نام بھی پایا۔

یہ ڈراؤنا خواب یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ لوگ بھی یہی سمجھے کہ ہیتل کا خاموشی سے انتقال ہو چکا ہے۔ وہ کافی ڈر چکا تھا اور اس صورتحال میں کچھ سوچنے کے قابل بھی نہیں تھا۔

تاہم ہیتل کو اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ یہ کام کسی ایسے شخص کا ہے جس نے اس سے بدلہ لینے کی کوشش کی ہے۔

ہیتل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے اس کا موبائل فون بھی بند پڑا تھا، یعنی سب کو یہ علم ہو چکا تھا کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا جب ہی کوئی بات چیت نہیں کر رہا ہے۔

ہیتل نے اس سب صورتحال کا الزام اپنی سابقہ اہلیہ پر لگایا جس سے وہ 26 سال پہلے طلاق لے چکا تھا، اور اب دونوں کی راہیں بھی جدا ہیں۔ پیشے سے ویلڈر ریٹائر ہونے والے ہیتل نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ میری قبر کے ساتھ میری اہلیہ کی قبر بھی موجود ہے، جو کہ عین ممکن ہے کہ جائیداد اور پیسوں کے لیے کر رہی ہو۔

میں کبھی نہیں چاہوں گا، کہ میرے ساتھ میری سابقہ اہلیہ کی قبر موجود ہو۔ اس حیرت انگیز واقعے نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.