بچپن کی شرارتیں سب کو یاد آتی ہیں ۔۔ مشہور شخصیات کے بچپن کی وہ تصاویر جو اب دنیا میں نہیں ہیں

image

سوشل میڈیا پر ان شخصیات کی تصاویر اب کافی وائرل ہو جاتی ہے، جو کہ اب ہم میں موجود نہیں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عابد علی:

مشہور پاکستانی اداکار عابد علی کا شمار پاکستان کے مقبول اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا، ان کی یہ تصویر بھی اسی بات کا ثبوت ہے کہ کردار میں کھو جانے والے اداکار عابد علی کیسے اپنا روپ ہی بدل لیتے تھے۔

ان کی یہ تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔

نعیم الحق:

یہ تصویر مشہور سیاستدان نعیم الحق کی ہے۔ 2019 میں نعیم الحق نے ماضی کی یہ تصویر شئیر کی جس میں وہ اور ان کے جڑواں بھائی فہیم موجود ہیں۔

بچپن کی اس تصویر کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ نعیم اور ان کے بھائی فہیم کی آنکھیں بے حد پُر کشش تھیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتی تھیں۔ دونوں بھائیوں کے درمیان پیار و محبت بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سری دیوی:

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں سب کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں ان کی پرانی تصاویر بھی سب کو جذباتی کر رہی ہیں۔

یہ تصویر بھی ان کے بچپن کی ہے جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھیں اور اچھے وقت کو انجوائے کر رہی تھیں۔

رشی کپور:

یہ تصویر بھی دیکھنے والوں کے لیے حیران کن تھی، کیونکہ اس تصویر میں موجود بچہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

یہ تصویر مشہور اداکار رشی کپور کی ہے، ویسے تو چہرے کے نین نقش بتا رہے ہیں کہ رشی کپور ہی ہیں تاہم پھر بھی بچپن کی شرارتیں چہرے پر موجود ہیں۔

کلثوم نواز:

سابقہ خاتون اول کلثوم نواز بھی پاکستانیوں میں بے حد مقبول تھیں، ان کی جرات، حوصلے اور ہمت کی آج بھی پاکستانی سیاست اور عوام میں خصوصی اہمیت ہے۔

تاہم اس تصویر کو ان کے چاہنے والے دیکھ کر جذباتی ضرور ہو جاتے ہیں، کیونکہ کلثوم نواز اس تصویر میں ایک اہم موقع پر دکھائی دے رہی ہیں، جب ان کی زندگی کی ایک نئی راہ شروع ہو چکی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.