ساس نے ہیروں کا ہار دیا اور کسی نے بیٹی کے لیے پہلے سے ہی تحفہ دے دیا ۔۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کو کس اداکار نے کیا قیمتی تحفہ دیا؟

image

مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین کیا بنے بالی وڈ کی دنیا میں جیسے خوشیوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ اس وقت کوئی بھی سوشل میڈیا دیکھا جائے تو وہاں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے بارے میں ہی خبریں دی جارہی ہیں۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم بھی اس آرٹیکل میں بتائیں گے کہ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کو تحفے میں کیا کیا ملا۔

نیتو سنگھ جو رنبیر کی والدہ اور عالیہ کی ساس ہیں انھوں نے عالیہ کی گود بھرائی کچھ مہینوں پہلے بہت دھوم دھام سے کی تھی اور اسی دن بہت سے رشتے داروں اور مشہور شخصیات نے عالیہ اور ان کی بیٹی کو پہلے سے ہی تحفے دے دیے تھے۔

کروڑوں کا فلیٹ

نیتو سنگھ نے اس موقع پر اپنی بہو کو کروڑوں کا ہیروں کا ہار دیا جبکہ مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر جو عالیہ کو اپنی بیٹی کہتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے 10 کروڑ کا ممبئی میں خوبصورت سا فلیٹ عالیہ اور رنبیر کو تحفے میں دیا۔ اس فلیٹ میں 2 کمرے ہیں۔

لاکھوں کے سونے کے سیٹ اور لاکھوں کا ہی بیگ

مادھوری نے عالیہ کی حاملہ ہونے کی خبر سنتے ہی نیک تمنائیں اور بھگوان کی چھوٹی سی مورتی تحفتاً دی۔ اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور جو عالیہ کی رشتے میں نند بھی لگتی ہیں انھوں نے عالیہ کو گچی کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ دیا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے تھی۔ جبکہ عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے اس موقع پر 80 لاکھ کا سونے کا سیٹ دیا۔

منہ بولے بھائی سلمان کا تحفہ

سلمان خان کو عالیہ اپنا بڑا بھائی کہتی ہیں تو سلمان نے بھی بڑے بھائی ہونے کا فرض ادا کردیا۔ اپنی منہ بولی بہن کی بیٹی کے لئے انھوں نے خاص طور پر کیلیفورنیا سے آرگینگ اجزاء سے بنے بچوں کی ضروری اشیاء اور کھلونے منگوا کر دیے۔

ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کی چین

اسی طرح اداکار ورون دھون نے اس موقع پر ہیرے کی انگوٹھی اور شاہ رخ خان نے خوبصورت سونے کی چین تحفے میں دی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.