امی ابو سو رہے تھے اچانک کمرے میں آ گیا ۔۔ کئی سال بعد پاکستان آنے والے بیٹے نے خفیہ کیمرے میں والدین کا کو جگایا تو کیا ہوا؟ دیکھیے

image

سمندر پار تنہا زندگی گزارنے وال بچہ ہمیشہ یہی سوچتا ہے کہ ایک دن اچانک گھر پہنچ کر والدین کو سرپرائز ضرور دے گا، ایسا ہی کچھ اس پاکستانی نے کیا ہے، جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان نے اپنی ایک ایسی ویڈیو شئیر کی جسے صارفین شئیر کرے اور جذباتی ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

نوجوان کینیڈا سے پاکستان کئی سال بعد آ رہا تھا اور ساتھ ہی ان جذبات کا بھی اظہار کر رہا تھا کہ ہم بالآخر پاکستان جا رہے ہیں۔

چہرے پر تجسس اور والدین سے ملنے کی تڑپ بیٹے کے چہرے پر عیاں تھیں اور پھر گھر پہنچتے ہی بیٹے نے والدین کے کمرے کی لائٹ آن کی، تاہم والدین دپہر کے وقت آرام کر رہے تھے۔

بیٹے نے سوتے ہوئے والدین کے پاوؤں پر ہاتھ رکھا تو والدہ کی فورا آنکھ کھل گئی اور سامنے اپنے بیٹے کو دیکھ کر والدہ کے چہرے سے مسکراہٹ جانے کا نام نہیں لے رہی تھی، والدہ نے دیکھتے ہی بیٹے کو گلے لگا لیا اور اپنی ممتا کو ٹھنڈا کیا۔

والدہ کو یقین ہی نہیں تھا کہ بیٹا سات سمندر سے اس طرح آ کر ہمیں سرپرائز دے گا، تاہم والد بزرگ ہونے کی وجہ سے آرام کر رہے تھے لیکن جب انہوں نے بیٹے کو دیکھا تو خوشی کے آنسو آنکھوں میں لیے والد سے رہا نہ گیا اور گلے لگا لیا۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.