سنی دیول اور کاجول کی لڑائی کا واقعہ اور ۔۔ دھرمیندر بیٹے کی وجہ سے پریشان کیوں تھے؟ وہ واقعہ جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

image

سوشل میڈیا پر اداکاروں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سنی دیول اور کاجول کے درمیان موجود رنجش کے بارے میں بتائیں گے۔

سنی دیول کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ پرانی فلموں میں باکمال اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کی اداکاری نے جہاں لوگوں کے دل موم کیے وہیں ان کے ڈانس نے بھی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کیا۔

دوسری جانب اداکارہ کاجول نے بھی سب اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ان کے والد ڈائیریکٹر تھے اور والدہ خود بھی اداکارہ تھیں، تو کاجول کا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے جڑا تھا۔ اس سب میں ان کے لیے اتنی مشکل نہیں تھی اور وہ اپنے آپ کو کچھ برتر اداکارہ سمجھتی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ سنی دیول کی فلم غدر، ایک پریم کتھا میں سنی دیول کے ساتھ کاجول کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس پر کاجول یہ آفر یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ یہ میرے لیول کی فلم نہیں اور نہ ہی سنی دیول میرے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد امیشا پٹیل کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا، سنی دیول کی اس فلم نے دھمال مچا دیا تھا، فلم بھارت سمیت کئی ممالک میں کافی مقبول ہوئی تھی۔ اداکارہ کاجول اگرچہ ہی آفر ٹھکرا گئیں لیکن ان کے نظریے نے سنی دیول کو ان کے مخالف ضرور کر دیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ آج تک سنی دیول اور کاجول آپس میں بات چیت نہیں کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ سنی دیول کے لیے فلم غدر، ایک پریم کتھا بڑی اور کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، دوسری جانب کاجول بھی اس فلم میں کام ٹھکرانے پر پچتھاتی تو ہوں گی، کیونکہ کیرئر کی شروعات میں ہی کامیاب فلم ملنا آسان نہیں، جو کہ انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔

سنی دیول کے والد دھرمیندر بھی بچوں کو لے کر پریشان تھے، چونکہ دھرمیندر کی دوسری شادی اور بچوں سے وقتی دوری نے انہیں پریشان کیا تھا۔ جس کے بعد دھرمیندر نے بھی بچوں کی سپورٹ شروع کر دی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.