ننھی پری برقع پہن کر آ گئی ۔۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی مشکل آسان کرنے والی بچی کی ویڈیو وائرل، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ننھی شہزادی کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جو کہ مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہے۔

ننھی پری جس نے کشمیری چائے کی طرح کے رنگ کا حجاب اور برقع زیب تن کیا ہوا تھا، انتہائی خوبصورت اور توجہ طلب معلوم ہو رہی تھی، جبکہ صحب میں یہ بچی ایک ایسی ذمہ داری نبھا رہی تھی جو کہ سب کی توجہ تو حاصل کر ہی رہی تھی تاہم آنے والوں کو احساس ذمہ داری کا احساس بھی دلا رہی تھی۔

صحن میں موجود یہ بچی بیچ راستے میں آنے والی کُرسی کو ہٹا رہی تھی، تاکہ نمازیوں کے لیے راستہ بنایا جا سکے۔

اپنے ننھے ہاتھوں سے جب یہ گڑیا اُس کری کو ہٹا رہی تھی تو سب کی توجہ تو حاصل کر ہی رہی تھی تاہم دیکھنے والے دیکھ کر ماشاء اللہ اور رشک کیے جا رہے تھے۔

خانہ کعبہ اور مسجد الحرام میں ننھی بچے بھی اس مقدس مقام پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، ظاہر ہے اب یہ تو بچے ہیں جو کہ اپنے انداز سے اظہار کرتے ہیں کوئی وہاں بھی کھیل رہا ہوتا ہے تو کوئی نماز ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

اور کوئی اسی ننھی پری کی طرح سب کی توجہ کچھ اس طرح حاصل کر رہا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اشک اشک کیے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.