کوہاٹ:تاندہ ڈیم میں ڈوبنےوالےمزید 19بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

image

کوہاٹ تاندہ ڈیم جیل سے مزید19 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ جھیل میں ڈوبنے سے شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 30  ہو گئی۔

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 19 طلباء کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیاہے۔ کل 30طلباء کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جبکہ 5طلباء کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے۔

زخمی طلبا ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں زیر علاج ہیں۔ کشتی حادثے میں شہید ہونے والے تمام شہداء  کی اجتماعی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہاٹ شہر میں المناک حادثے پر سوگ کا سماں ہے اور آج کوہاٹ بھر میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بازار اور کاروباری مراکزکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ تاندہ ڈیم کشتی  واقعے کا مقدمہ کوہاٹ ایریگیشن افسران اور کشتی چلانے والے کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.