مکڑی کبھی اپنے دشمن کو کمزور نہیں سمجتھی مگر ۔۔ دیکھیے مکڑی اور سانپ کی لڑائی میں ہار کس نے مانی؟

image

جانور اور کیڑے مکوڑے اکثر انسانوں کی توجہ خوب حاصل کر لیتے ہیں۔ انہی میں سے کچھ انسان کو ایسا سبق سکھا دیتے ہیں، جو کہ اس کے لیے زندگی میں آگے چل کر کامیابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے خوب صارفین کو حیران کیا جس میں ایک سانپ اور مکڑی مدمقابل تھے۔

عام طور پر چھوٹی سی مکڑی سے کچھ تو بے انتہا ڈرتے ہیں وہیں کئی اس سے خوف نہیں کھاتے ہیں۔

سانپ جس کے ڈسنے سے انسان مر بھی جاتا ہے، اس سے ہر دوسرا انسان ڈرتا ہے اور یہی خیال بھی ہوتا ہے کہ جانور بھی سانپ سے ڈرتے ہوں گے۔

تاہم مکڑی نے اس غلط فہمی کو خوب دور کر دیا۔ جب ایک سانپ مکڑی کے جالے کے قریب آنے لگا تو مکڑی نے اس کے ساتھ وہ کیا جو خود سانپ کو بھی پریشان کر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سانپ قریب آیا تو مکڑی نے جال ہی کچھ ایسے بنا تھا کہ سانپ اس جال میں پھنستا چلا گیا، سانپ کے لیے اب نکلنا بہت مشکل تھا، سانپ کہ اس حالت کا ذمہ دار بھی وہ خود تھا کیونکہ اس نے اپنے سامنے والے کو کمزور سمجھ لیا تھا، جس کی قیمت اسے بخوبی دینی پڑی۔

بالآخر سانپ مکڑی کے جال میں کچھ ایسا پھنسا کہ پھر واپس بچ نہ پایا، اس ویڈیو نے کئی صارفین کو ایسا پیغام دیا ہے جو کہ بنا سمجھے سامنے والے کو ہلکا لے لیتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.