اسکول کا دوست اچانک مل گیا ۔۔ جج اور مجرم نے ایک دوسرے کو پہچانا تو دونوں کا ردعمل وائرل ہو گیا

image

اکثر سوشل میڈیا پر ہی کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک جج اور مجرم ایک ہی کلاس کے طالب علم نکل گئے۔

عدالتی کاروائی کے دوران لگے کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جج کاروائی کا آغاز کرتی ہے مجرم کو دیکھتی ہے، پہلے تو اسے شک نہ ہوا لیکن جب خاتون جج نے مجرم کے ڈاکومنٹس کو پڑھا تو اچانک سہم گئی۔

گویا اسے معلوم ہو گیا تھا کہ مجرم وہی ہے جس کے ساتھ ایک کی کلاس میں بیٹھا کرتی تھی۔

اور پھر ہمت کر کے خاتون جج نے پوچھ ہی لیا کہ کیا آپ مجھے جانتے ہو؟ جس پر مجرم بھی حیران تھا، پہلے تو وہ نہ سمجھا لیکن جب خاتون جج نے بتایا کہ اسکول میں ایک لڑکی تھی ساتھ ہی خاتون جج نے ایک ایسی یاد کو تازہ کیا جو کہ دونوں کو یاد تھی، جس کا سن کر مجرم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

اس کا بس نہیں چل رہا تھا اور نہ ہی جذبات پر قابو رکھ کا رہا تھا اور زار و قطار رو پڑا، شاید اسے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ کتنا شرمندہ کو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو نے خوب توجہ سمیٹی، اگرچہ وہ ایک ہی کلاس کے طالب علم تھے تاہم اس کے باوجود خاتون جج نے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.