چکوال: کلر کہار موٹر وے، باراتیوں کی بس، کاروں اور پک اپ سے ٹکرا گئی، 9 افراد جاں بحق 52 زخمی

image

چکوال: موٹر وے پر باراتیوں کی بس  مخالف سمت سے آنے والی دوکاروں اور ایک سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 52 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک حادثہ موٹر وے سالٹ رینج پر پیش آیا جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس ٹائر پھٹنے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے حفاظتی دیوار توڑتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والی دو کاروں اور ایک سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑیاں نزدیکی کھائی میں جا گریں۔

ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، موٹر وے پولیس، مقامی انتظامیہ، 1122 کے اہلکار اور امدادی اداروں کے رضا کار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،  زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ تین افراد ایسے بھی زخمی ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو کاٹا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران اور اہلکار زخمی افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جب کہ ڈی آئی جی موٹروے محمد یوسف جائے وقوع پر موجود رہ کر ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی  بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی اور اس میں باراتی سوار تھے۔ اس ضمن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوہاٹ:تاندہ ڈیم کشتی حادثہ،51 لاشیں نکال لی گئیں

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی نگرانی میں 18 ریسکیورز اور 7 ایمرجنسی گاڑیاں فوری طورپر جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی تھیں اور اس وقت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.