نارووال این اے 72 کا سکندر ہو گا کون؟ کیا عوام کایہ پلٹنے کو تیار ؟

image

نارووال: پنجاب کا ضلع نارووال قومی اسمبلی کی نشست این اے 72 پر عام انتخابات سے قبل ہی عوام نے اپنے رائے دے دی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 72 پر ہم نیوز کے ہونے والے عوامی سروے میں عوام نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔ نارروال کے حلقہ این اے 72 پر بھی مسلم لیگ ن کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہی ہو گی۔

مذکورہ نشست احسن اقبال کی پکی سیٹ سمجھی جاتی ہے وہ مسلسل گزشتہ 5 انتخابات میں اسی حلقے سے کامیاب ہوتے رہے ہیں جبکہ گزشتہ انتخابات میں بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق کا بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔

حلقے کی عوام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن اقبال نے نارروال میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں، ہمارے بچے دیگر اضلاع میں پڑھنے جاتے تھے لیکن احسن اقبال نے نارروال میں ہی یونیورسٹیاں بنا کر ہمارے بچوں تک تعلیم کی رسائی آسان کر دی۔

ووٹرز کا کہنا تھا کہ نارروال میں جتنا بھی کام ہوا وہ نواز شریف کی حکومت میں ہی ہوا ہے اس لیے ہم کسی دوسرے کو ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حلقے میں پی ٹی آئی کے چاہنے والے بھی کم نہیں۔ لوگوں نے مہنگائی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی اب ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالے گا۔ اس لیے ملک میں تبدیلی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ ہم بغیر کسی وجہ کے بھی عمران خان کو ووٹ دیں گے کیونکہ وہ ہمیں پسند ہے۔

این اے 72 میں ووٹرز کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی سامنے آئی جس نے مہنگائی کا ذمہ دار تمام جماعتوں کو ٹھہرایا اور کسی کو بھی ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ حلقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی ملک کے ساتھ خیرخواہ نہیں ہے۔ ملک کو ان حالات پر پہنچانے کی ذمہ دار تمام ہی سیاسی جماعتیں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.