میرے سسرال والوں نے مجھے طلاق دلوا دی تھی ۔۔ اداکارہ رینوکا طلاق یافتہ تھی، پھر بھی آشوتوش نے ان سے شادی کیوں کی؟

image

بھارتی فلم ہم آپ کے ہیں کون ایک مشہور فلم تھی جس میں سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ، انوپم کھیر، مونیش بھال، سورج بارجاتھیا، رینوکا شہانے، اور ریما لاگو جیسے بڑے کرداروں نے کام کیا۔ یہ اپنے وقت کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کا سب سے زیادہ افسوس ناک مقام اس وقت پیدا ہوا جب رینوکا جنہوں نے فلم میں سلمان خان کی بھابھی کا کردار کیا یہ سیڑھیوں سے گر کر مر جاتی ہیں اور مادھوری ڈکشٹ کی شادی اپنے بہنوئی سے کروادی جاتی ہے۔

اداکارہ رینوکا کی نجی زندگی کے بارے میں بات کریں تو ان خواتین کو ضرور اداکارہ سے سیکھنے کو ملے گا جن کی ایک شادی صرف اور صرف اس لیے ٹوٹ گئی کہ سسرال والوں نے یہ کہہ کر گھر سے نکلوا دیا کہ یہ لڑکی کیا گھر بسائے گی جب اس کے والدین نے ہی آپس میں طلاق لے لی تھی۔ رینوکا کی پہلی شادی ٹوٹ گئی تھی لیکن پھر اداکار آشوتوش نے ان سے شادی کی اور اب ان کے 2 بیٹے ہیں۔

اداکارہ رینوکا کہتی ہیں: میں نے آشوتوش کے ساتھ 90 کی دہائی میں ایک فلم کی تھی اس کے بعد 3 ماہ تک کوئی رابطہ نہ رہا لیکن ایک دن اچانک دیوالی کی مبارکباد دینے کے لیے آشوتوش نے مجھے فون کیا اور کہا کہ کیسی ہو؟ دیوالی کی شبکام نائیں، میں چاہتا ہوں کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو اس دیوالی ہم بھی خوشیاں بانٹ سکتے ہیں یہ پہلا موقع تھا جب دونوں کی بات ہوئی اس کے 2 ماہ بعد میں نے ان سے فون پر پورے 1 گھنٹے بات کی اور یہاں سے ہماری دوستی محبت میں بدل گئی۔ آشوتوش جانتے تھے کہ میں طلاق یافتہ ہوں اور میرے گھر کا ماحول بھی ان کو پتہ تھا ، ان کے گھر والے مجھے اپنانے میں ہچکچا رہے تھے لیکن وہ دٹے رہے اور مجھ سے شادی کرکے میرے پہلے سسرالیوں کو یہ دکھایا کہ ماضی کے اثرات سے نئی زندگی کی خوشیاں تباہ نہیں کرنی چاہیے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.