ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے پر ملک نیچے جاتا ہے، اعتزاز احسن

image

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے لیکن ملک نیچے جاتا ہے۔

انہوں نے وکلا کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران حکومت آئین کے مطابق 90 دن تک رہتی ہے، نگران حکومتوں کا کام 90 روزکے اندرالیکشن کرانا ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ الیکشن کی تاریخ بڑھائی جائے، سپریم کورٹ کا آرڈر آچکا ہے اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ویلیو بھی بڑھتی ہے، اسحاق ڈار کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، ایک بندہ عدالت سے فراڈ کر کے بھاگا ہوا ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال ڈٹ کرکھڑے ہیں، قوم بھی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، جنہوں نے سیکیورٹی دینی ہے وہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش میں ہیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ لارجر بینچ میں شامل کیوں نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے وجہ بتا دی

پی پی کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہورہا، حکومت زبردستی کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.