بس چلا کر بیٹے کو کینیڈا بھیج دیا۔۔ شوہر کی دھمکی نے خاتون کی زندگی ایسی بدلی کہ اب شوہر پچھانے لگا، دیکھیے

image

ویسے تو ایسے کئی لوگ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، جو کہ مشکل سفر طے کرتے ہیں اور اپنی زندگی میں کچھ ایسا ضرور حاصل کر لیتے ہیں جو انہیں مطمئن کرے،اب ظاہر ہے، اس سب میں وہ ایک تکلیف دہ لمحات سے گزر کر آتے ہیں، جو کہ انہیں مضبوط بنا دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون سے متعلق بتائیں گے۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی کاروباری خاتون کی کہانی کافی وائرل ہے، جس نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اور آج ایک کاروباری خاتون ہیں۔

4 سال کی عمر میں جب والدہ نے خود کو ختم کر دیا تو نانا اور نانی نے نواسی کو گود لے لیا تھا، ظاہر ہے، ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اگر وہ نہیں تو پھر ظاہر ہے اولاد چاہے اپنوں کے پاس ہی کیوں نہ ہو، مجبور ہوتی ہی ہے۔

نیور ٹریولز کی سربراہ کی 14 سال کی عمر میں نانا نانی نے ایک 22 سالہ نوجوان سے شادی کر دی تھی، شروعات میں تو شادی اچھی گزر رہی تھی،مگر شوہر نشئی ہونے اور اہلیہ پر تشدد کرنے کی وجہ سے نیتو کو پریشان کرتا تھا۔

اور پھر جب نیتو ماں بننے والی تھی، تو ایک لمحہ ایسا آیا جب وہ سب کچھ قبول کر کے اسی زندگی کے سہارے جینا شروع کر دیتی ہے، اگرچہ ہر لمحہ پر شوہر کا ساتھ دیا، اسے سہارا دیا، مگر شوہر کے ان الفاظ نے نیتو کا دل توڑ دیا تھا کہ تم کچھ نہیں کرسکتی ہو۔

یہ وہ وقت تھا جب نیتو نے بائیک چلانا شروع کی اور اپنے آپ کو بھروسہ کرنا شروع کیا، اور صرف بائیک ہی نہیں بلکہ وین اور کار بھی چلانا سیکھ لی، دیکھتے ہی دیکھتے نیتو نے اپنے اس ہنر سے فائدہ اٹھانا شروع کیا اور اسی کو کاروبار بنا لیا۔

جس کے بعد وہ اسی کاروبار سے منسلک ہو گئیں، وین چلا کر بچوں کو اسکول سے گھر چھوڑ کر پیسہ کمانے لگیں، مگر اسی فیلڈ کے دیگر لوگ نیتو سے حسد کرنے لگے، یہاں تک کہ نیتو کے شوہر کو بھی اسی کے خلاف استعمال کرنے لگے۔

اچھا خاصہ چلتا کاروبار شوہر نے بند کرنے کو کہا، اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ اگر بند نہ کیا تو مار دوں گا، تو وہ وقت تھا جب نیتو نے اپنے بچوں سمیت خود کو شوہر سے الگ کر لیا اور اسکا گھر ہی چھوڑ دیا۔

اپنے بچوں کو تو پڑھانا شروع کیا ہی ساتھ ہی نیتو نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی، بیٹے کو پڑھائی کے لیے کینیڈا بھیجا اور خود بیٹیوں کوبھی پڑھایا۔

بسیں چلا کر اپنے کاروبار کو بڑھانے والی نیتو کی زندگی میں مشکلات تو بہت آئیں، مگر جب ایک عورت ہمت کر لے تو پھر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر رہتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.