شاندار آفر، پیزا ابھی کھائیں، ادائیگی مرنے کے بعد

image

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ایک پیزا ریسٹورنٹ کی جاری کردہ شاندار آفر کے مطابق پیزا ابھی خرید کر کھائیں اور ادائیگی مرنے کے بعد کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک پیزا ریسٹورنٹ نے اپنے کسٹمرز کو شاندار آفر دی ہے جس کے تحت وہ بغیر پیسوں کے پیزا خرید سکتے ہیں لیکن اس کی ادائیگی مرنے کے بعد کریں گے۔

پیزا ریسٹورنٹ کی جانب سے اس آفر کا نام ’آفٹر لائف پے‘ رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق پیزا ریسٹورنٹ کی پروموشن کی جا رہی ہے اور یہ اسکیم دیگر کمپنیوں کی آفزر ’ابھی خریدیں ادائیگی بعد میں‘ سے متاثر ہو کر شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیزا ریسٹورنٹ کے سی ای او نے کہا کہ ہم بڑی تعداد میں لوگوں کو خوراک جیسی ضروری اشیا خریدنے کے لیے مختلف اسکیمیں استعمال کرتے دیکھ رہے ہیں لیکن ہماری آفر باقی تمام آفرز سے بالکل منفرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آفر کے تحت نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ٹوٹل ایک ہزار 332 صارفین کو چنا جائے گا اور سیلیکٹ کیے گئے کسٹمرز ریسٹورنٹ سے پیزا خرید سکیں گے جس کی ادائیگی ان کو مرنے کے بعد کرنی ہو گی۔

سی ای او کے نے بتایا کہ اسکیم کے لیے منتخب افراد ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جو ایک وصیت ہو گی۔ جس میں لکھا جائے گا کہ ان کے پیزا کی قیمت مرنے کے بعد وصول کی جائے اور اس اسکیم کے تحت معاہدے پر قانونی طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پیزا لینے والوں پر کسی قسم کا ٹیکس یا سود لاگو نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.