اسپتال میں بچی جھلس کر جاں بحق، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

image

لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے نرسری میں بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

چلڈرن اسپتال کی نرسری میں جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو ہیٹ زیادہ دے دی تھی۔

میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا کہ بچے کے جلنے کے واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ المیہ سے کم نہیں اور بچوں کو علاج کی بہترین سہولت دی جائے۔ المناک واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.