روس نے جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دیں

image

ماسکو: روس نے یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط پیش کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ صرف اسی صورت میں ختم کی جا سکتی ہے جب یوکرین کی فوج عداوت کو ترک کرتے ہوئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل روک دے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین مستقل امن چاہتا ہے تو وہ اپنی نیوٹرل اور نان الائن پوزیشن پر واپس چلا جائے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کے اظہار کے بعد نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 

روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت سے انکار کر دے تو اس جنگ کو روکا جا سکتا ہے جبکہ قیام امن کے لیے یوکرین کو وہاں آباد روسی بولنے والے لوگوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے روسی زبان کو بطور سرکاری زبان نافذ کرے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے روسی فوج سے یوکرینی علاقے خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.